پنجگور بلڈ بیگ کی عدم دستیابی تھلسیمیا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

پنجگور:پنجگور بلڈ بیگ کی عدم دستیابی تھلسیمیا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایک سو سے زائدتھلسیمیا کے مریض موجود ہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجگور کے میڈیکل اسٹورز میں بلڈ بیگ کی عدم دستیابی سے تھلسیمیا کے مریض تڑپ رہے ہیں دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں سینکڑوں بلڈ بیگ کے موجودگی کی اطلاع ہے مگر ہسپتال کے حکام کا کہنا ہیکہ بلڈ ایمرجنسی کے لیے رکھے گئے ہیں تھلسیمیاکے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ تھلسیمیا کے مریض بھی ایمرجنسی مریض ہیں اور بلڈ بیگ کی عدم دستیابی سے تڑپ رہے ہیں واضح رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے بند ہونے سے پنجگور کے میڈیکل اسٹورز میں بلڈ بیگ اور دیگر ادویات کی قلّت پیدا ہوگیا ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں