سندھ ریونیو بورڈ نے 19 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیاہیں، مرتضیٰ وہاب
وفاقی حکومت خود سے کراچی کیلئے پیسے نہیں نکال رہی، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے لائے جارہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہاہیکہ صوبائی ریونیو بورڈ نے 19فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو ایک ہزار دن ہوچکے اور عمران خان خان نے 100 روز میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا، مرتضی وہابلیکن ان تین سالوں میں انہوں نے ملک کی تباہی کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے جبکہ ہمیں این ایف سی کا صیحح حصہ نہیں دیا جارہا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہناتھاکہ سندھ کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے، زمینی حقائق کے مطابق ہمیں ہمارے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے سندھ کو گیس لوڈ شیڈنگ کاسامنا رہا، وفاقی حکومت خود سے کراچی کیلئے پیسے نہیں نکال رہی، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے لائے جارہے ہیں۔


