بلوچستان میں بھی انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین کا امتحان لینے کا فیصلہ
کوئٹہ:بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پہلی بارفرسٹ اور سیکنڈ ائر کاامتحان دینیوالے طلباء سے صرف اختیاری مضامین کاامتحان لینے کا فیصلہ کیا گیاہے طلباء کو اختیاری مضامین میں حاصل نمبروں کی بنیاد پرلازمی مضامین میں اوسط نمبردئیے جائیں گے۔بلوچستان بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فرسٹ اور سیکنڈ ائر کے طلباء و طالبات سے صرف اختیاری مضامین کاامتحان لیاجائیگا، طالب علم اردو و انگریزی لازمی،اسلامیات یااخلاقیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کاپرچہ نہیں دیں گے، طلباء کو اختیاری مضامین میں حاصل نمبروں کی بنیاد پرلازمی مضامین میں اوسط نمبردئیے جائیں گے جبکہ فیل شد،امپرومنٹ یامدرسہ کے طلباء و طالبات کو لازمی مضامین کے پرچے دیناضروری ہوگا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی حتمی تاریخ کافیصلہ نہیں ہوا ہے،چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن یوسف بلوچ کے مطابق بورڈ حکام کی جانب سے امتحانات 22جون سے شروع کرانے کی سفارش بھجوائی گئی ہے امتحانات کی تاریخ کا تعین چند روز میں ہونے کا امکان ہے۔


