خاران میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،2 عسکریت پسند ہلاک،1اہلکار جا ں بحق

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 عسکریت پسند ہلاک اور ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئےعسکریت پسندشہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں