نوشکی اورخاران میں کچھ سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی پر افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،

نوشکی:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ نوشکی اورخاران میں کچھ سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی پر افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں جس کی نیشنل پارٹی بھر پور مخالفت کرتی ہے،برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کوروکنے کیلئے بھر پور تحریک چلائی جائے گی۔یہ بات انہوں نے پیر کو نیشنل پارٹی کے ساتویں ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ صدر ظاہر جان جمالدینی نے کی۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر سردار آصف شیر جمالدینی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر ظاہر جان جمالدینی نائب صدر بیبرگ بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری رب نواز شاہ لیبر سیکرٹری حاجی دین جان سارنگزی سوشل میڈیا سیکرٹری سنگت قادر بلوچ ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ سپورٹس سیکرٹری خان جان بلوچ تحصیل صدر ایم رمضان حسنی تحصیل جنرل سیکرٹری قاسم مہر ڈسٹرکٹ رابطہ سیکرٹری محمد اکبر خان بادینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم اکبر جمالدینی ڈسٹرکٹ ترجمان ٹھیکیدار منظور بلوچ کے ڈی بلوچ رازق زہری چیرمین امان اللہ بادینی چیرمین عطاءاللہ حسنی حمید اللہ جمالدینی حمیداللہ بڑیچ اور ڈسٹرکٹ خاران کے ڈسٹرکٹ صدر سردار حبیب فقیرزی بی ایس او پجار کے مرکزی جونئیر جوائنٹ سیکرٹری وکرم کنول بلوچ سی سی ممبرز آغا حق نواز شاہ غنی حسرت بی ایس او پجار کے زونل آرگنائزر مشتاق بلوچ نثار بلوچ امان بلوچ بطور مبصر اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں نیشنل پارٹی کی تنظیمی رپورٹ تحصیل جنرل سیکرٹری قاسم مہر نے اوربی ایس او پجار کی تنظیمی رپورٹ زونل آرگنائزر مشتاق بلوچ نے پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوشکی اور خاران میں افغان مہاجرین کی شناختی کارڈز بنانے میں کچھ سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی حاصل ہے جسکی نیشنل پارٹی بھر پور مخالفت کرتی ہیں،نوشکی میں قبائلی تنازعات کو ختم کرنے اور انکے حل کیلئے نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کریگی۔انہوں نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کو روکنے کیلئے بھر پور تحریک چلائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آنے والے جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی اور اس حوالے سے اپنے ہم خیال سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کریگی 11 جولائی بنام شہید واجہ مولابخش دشتی ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں ڈسٹرکٹ نوشکی کے الیکشن ہونگے اجلاس کے آخر میں نیشنل پارٹی فقیرآن کے سابقہ یونٹ سیکرٹری اشفاق بلوچ اور انکی بھابی کی وفات پر انکے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اشفاق بلوچ کو انکی پارٹی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں