عمران خان کا بیان عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک ہے، مریم نواز
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر کہا کہ عمران خان کے بیان سے دنیا کو ان کی عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی، جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی اقدام نہیں، بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے، یہ شخص خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والے قاتلوں کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی، جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی فیصلہ یا اقدام نہیں، بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت سے نفرت کرنے والا یہ شخص جنسی زیادتی اور بچوں سے زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کا دفاع بھی کرسکتا ہے۔وزیراعظم کی اطلاع کے عرض ہے اللہ تعالیٰ نے خود پر قابو رکھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی نیوز ویب سائٹ ایگزیاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت اگر کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر توہوگا۔ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں بلکہ مکمل طور ایک مختلف معاشرہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں یہ کہا کہ عورتیں برقعہ پہنیں، عورتوں کے مختصر لباس پہننے سے مردوں پر اثر پڑتا ہے۔


