حب،دومختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ،20زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) اوتھل اور وندر ناکہ کھارڑی کے قریب دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ناکہ کھارڑی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہرہ پر مسافروں سے بھری تیز رفتار کوسٹر سڑک کنارے کھڑے کرین سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دیگر 20 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ریسکیو اور کوسٹ گارڈز کی گاڑیوں کی مدد وندر اسپتال منتقل کردیا گیا دوسرا حادثہ اوتھل شہر کے نذدیک جنگلات دفتر کے سامنے پیش آیا جس میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بردار کوچ نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے لاشیں اسپتال منتقل کردی گی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں