حکومت نے بلوچستان کو پس پشت ڈال دیا ہے، سینیٹر ثناء جمالی

اسلام آباد:سینٹ میں سینٹر ثناء جمالی نے حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کو پس پشت ڈال دیا ہے،کچی کینال کو بنائے جانے میں دو دہائیاں ہو چکی ہیں مگر وہ مکمل نہیں ہو پا رہی،وہاں 57ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ہوتاہے،خدا کے لیے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے جان بھی چھڑائی جائے،دوسری جانب انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام چھ تحصیلوں تک محدود ہے،یونیورسٹی بھی اب تک نہیں ملی،انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایسی توقع نہ کی جائے بجٹ پاس کرنے میں کسی صورت مدد نہیں کرونگی،جب تک ہمارے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی،

اپنا تبصرہ بھیجیں