بلوچستان حکومت کا کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کا فیصلہ
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شہر میں وارڈز کی بنیاد پر رینڈم ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔رینڈم ٹیسٹنگ کا ڈیٹا تیار کر کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے رجحان کا جائیزہ لیا جائے گا۔ٹیسٹ سیمپلنگ کے لئے صوبائی حکومت نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی وی ٹی ایم ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ڈیلیوری یونٹ کو ٹیسٹ سیمپلنگ کے طریقہ کار کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments