حیات بلوچ،کریمہ و شاہینہ کے قتل کی مذمت،لاپتہ افرادکوبازیاب کیا جائے، ایچ آر سی پی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)ہیومین رائٹس کمیشن کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے چیئرمین ایچ آر پی سی چیپٹر بلوچستان حبیب طاہر ایڈوکیٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں 5 سے 6 سال سے لاپتہ افراد بازیاب ہوئیں ہیں ایپل کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیاجائے۔ اگر لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کیخلاف ایف آئی ار درج کرکے منظرعام پر لایاجائے کورونا وائرس کے پیش نظر 36000 ہزار ورکرز بے روزگار ہوئیں۔اغواء کاری کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ دوران کام جاں بحق مزدوروں میں بلوچستان سرےفہرست ہیں۔ کائلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہاوس پر قانون سازی کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوا۔حیات بلوچ ،کریمہ بلوچ،صحافی شاہینہ شاہین شہید ہوئے جو قابل مزمت ہے۔: 2020 میں اغواء کے 33 واقعات روپورٹ ہوئیں ہیں۔2020 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنے والا بچے کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی۔ 2020 میں بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے گھر میں خاتون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ 2020 میں بلوچستان 24 افراد لاپتہ کے درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 73 لاشیں برآمد ہونے کی رپورٹ موصول ہوئیں ہیں۔


