دکی، سرکاری مویشی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے مویشی کے بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا
دکی: سرکاری مویشی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے مویشی کے بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مویشی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے بیوپاری مال مویشی مین روڈ پر فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے روڈ کئی کئی گھنٹے تک جام رہتا ہے جبکہ دوسری جانب موجودہ عارضی مویشی منڈی میں جانوروں کے لئے سایے کا کوئی بندوبست بھی موجود نہیں۔مویشی دھوپ میں پورے دن کھڑے رہتے ہیں مویشی منڈی کے بیوپاریوں نے ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی کے لئے سرکاری طور پر متبادل منڈی دیکر سہولیات فراہم کی جائیں۔
Load/Hide Comments


