ہے تو دستیاب نہیں

تحریر: جمشید حسنی
صوبائی بجٹ آئے کشمیر کا 141ارب 40کروڑ کا بجٹ ہے۔گلگت بلتستان ہے مرکزی بجٹ آیا،خوش خبری ہے پیٹرول چھ روپے ڈیزل تین روپیہ لیٹر مہنگا ہوگا،حکومت عام آدمی کے جیب سے بیس روپیہ لیٹر لیوی نکالتی ہے۔پچاس کی کابینہ مفت تو نہیں چلتی دوسری طرف سرکاری نرخ ہے کم نرخ پر سبزی بیچنے والا گرفتار ہوتا ہے۔بلوچستان میں روٹی پچیس روپے کی ہوگئی ہے گوشت کھانا ہم نے چھوڑ دیا ہے۔1250روپیہ کلو ہے اب تو سری،کلیجی بھی 450روپیہ کی ہے۔ریڑھی پر پلیٹ بیچنے والے نے بتلایا کہ وہ پلیٹ میں دو کوفتے دیا کرتا تھا لوگوں نے کہا وہ نہیں خرید سکتے اب ساہ چاول بیچتا ہوں۔وزیرخزانہ فرماتے ہیں مہنگائی ایک سال برقرار رہے سب خوش کہ فیٹف نے ہمیں سیاہ کار قرار نہیں دیا۔
بلوچستان میں حزب اختلاف تھانہ میں براجمان کیس ختم ہوگئے حکومت کہتی ہے فنڈز انفرادی طور پر مانگ رہے ہیں ہم تو کہتے ہیں فنڈز ختم کرو،بلدیاتی انتخابات کراؤ،بلوچستان حکومت88ارب روپیہ خرچ نہ کرسکی ہم کہتے ہیں ان کا احسان ہے رقم ضائع نہیں کی بلوچستان کو پہلے این ایف سی ایوارڈ ملا وزیراعلیٰ ذوالفقار مگسی نے زیراعلیٰ ہاؤس گرکر نیا تعمیر کروایا۔سمنگلی روڈ پر کروڑوں سے فوڈ اسٹریٹ بنائی گئی۔آج تک آباد نہ ہوسکی کون شہر سے تین میل باہر کھانے جاتا ان دنوں کلی اسماعیل نو گو ایریا تھی سڑیٹ کھنڈررات میں بدل گئی۔عثمان کاکڑ کے موت کی جوڈیشل انکوائری ہوگی،پھر کیا ہوگا یہ مت پوچھیں۔
فاٹا کے ایم این اے اور خورشید شاہ کو پروکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں آئے،آصف زرداری سے سوال ہوا حکومت جائے گی کہا حکومت ہے کہاں حکومت کا مطلب ہے کرسی ان کی ہو،بلوچستان میں ایف سی کو ایک ارب ایک کروڑ ملا،یہ رقم ترقیات عام آدمی کے بھلائی پر خرچ ہوتی،ہسپتالوں میں دوائی نہیں سکولوں میں پہنے کا پانی نہیں اب کو کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر بھی مظاہرے ہیں بیرون ملک جاتے ہوئے پریشان ہیں،کہتے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی170چینی67آٹا بارہ سو روپیہ تھیلا ہے۔سٹوروں کو تالے لگے ہوئے ہیں 71ارب روپیہ سبسڈی کھپادی گئی پنجاب میں کرونا ایک فیصد سے کم ہے بلوچستان میں 9.5فیصد ہے۔کراچی میں تین لاکھ بنگالی،برمی مہاجرین ہیں،ان کے پاس شناختی کارڈنہیں،ویکسین کے لئے شناختی کارڈ ضروری ہے مطلب کراچی میں ہر پانچویں آدمی کو ویکسین نہیں لگ سکے گی،پہلے ہی ویکسین کی قلت ہے امریکہ25لاکھ چین 30لاکھ ویکسین دے گا آبادی 21کروڑ ہے۔
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں سفارتخانے کھول دیاہے اسرائیلی وزیر خارجہ امارات کے دورے پر ہیں یہ ایران کو آچ کرنے کیلئے ہے۔ادھر ہمارے ہاں بھی کہاجاتا ہے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا گیا حکومت انکاری ہے۔
ملک میں گیس کی قلت ہے،2300سی این جی اسٹیشن بند ہیں دعوے ہیں کہ 3لاکھ لوگ بے روز گار ہوئے کیا واقعی ایک اسٹیشن پر 130لوگ کام کرتے ہیں ہمارے ہاں ذاتی معاملات کے لئے مبالغہ آرائی معیوب نہیں۔
کشمیر میں انتخابات ہیں 42سیٹیں ہیں،پیپلزپارٹی نے آٹھ سیٹو ں پر امیدوار نامزد کئے ہیں کہتی ہے وہ حکومت بنائے گی حکومت کہتی ہے ان کو امیدوار نہیں مل رہے کہتے ہیں آٹھ سیٹوں سے حکومت بنائیں گے کشمیر آمدن نہیں 141ارب 40کروڑ کا بجٹ پاکستان منہ باپ ہے۔
اخراجات ہیں کہتے ہیں سرکاری ٹی وی کے سیاسی بھرتی ملازمین 220ہیں 32کروڑ خرچ ہے راولپنڈی رنگ روڈ انکشافات کے بعد پی سی ون پنجاب حکومت بجھوادیا گیا ہے سڑک38کلو میٹر لمبی ہے حکومت کے دو سال اور ہیں انتظار کریں۔
اقبال نے کہا۔
بہشت سے مجھے حکم ادن دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے تو میرا نتظار کر
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں