عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد :عیدالاضحی کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، دکاندار سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں۔پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے کلو ہے،دکاندار 60 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں، اسی طرح پھلیاں 75 روپے فی کلو کی بجائے 200 روپیکلو میں فروخت کی جارہی ہیں،ادرک 425 کی بجائے 600 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب ہے،مہنگی سبزیوں سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی کر دی گئی ہیں۔شہریوں کے مطابق انتظامیہ نے نرخ نامے لگوا تو دیئے ہیں تاہم عمل درآمد نہیں کروا رہی ہے، انتظامیہ دکانداروں کی من مانی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لے رہے جس پر دکانداروں کا جواب میں کہنا ہے کہ ہمیں سبزیاں مہنگی ملتی ہیں تو سستی کیسے بیچیں۔
Load/Hide Comments


