کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورت اختیار کر تی جا رہی ہے، لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس نے بلوچستان حکومت کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے،بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 20فیصد تک پہنچی تو مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا، کورونا کیسز کے باعث گوادر میں 15روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ویکسین نہ کرانے والوں کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سندھ میں حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، عید کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایران سے متصل علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کیلئے الگ ہسپتال کا انتظام نہیں ہے لوگ احتیاط کریں، آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعلظم کو مبارک باد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتاجارہاہے۔ کراچی میں بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہیجس کے بعد سندھ حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کیسز میں اضافے پر بلوچستان حکومت تشویش میں مبتلا ہے۔کراچی سے روزانہ کئی لوگ بلوچستان سفر کرتے ہیں کراچی میں کیسز میں اضافے سے بلوچستان کو خطرہ ہے دوسری جانب بلوچستان میں عید کے بعد کیسز اضافے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیسز کی پھیلاو کی شرح 11 فیصد سے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بلوچستان کے متصل سرحدی علاقوں میں بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے ایران سے سرحدی علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کورونا کیلئے الگ ہسپتال کا انتظام نہیں ہے لوگ احتیاط کریں۔کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں 85%فیصد کورونا کے کیسز ویکسینشن نا کرانے والوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع:کیچ میں 250 سلینڈر بھجوادیئے ہیں اس کے علاوہ 15روز کیلئے گوادر میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی گوادر میں ویکسینشن نا کرانے والوں افراد کے خریداری پر پابندی لگادی گئی ہیں۔انہوں نے تاجروں برادری سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔اگر کورونا کی شرح 20% فیصد تک پہنچ گئی تو مکمل لاک ڈاون کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ملکی سطح پر ویکسینشن نا کرانے والوں پر پابندی سخت کردی گئی ہیں۔ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ مری آباد اور مستونگ میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ کا پہلاوومن ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیاجس میں ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔۔وومن ٹورنامنٹ کا آغاز بلوچستان حکومت کے اقدام کو سہرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی پر ٹی 10 ٹورنامنٹ کا آغاز نومبر سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ تعمیر پروجیکٹ پروسس میں ہے۔کوچز ڈرائیو کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جن کی اہم وجہ ڈرائیورز کا دوران سفر سو جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں