کورونا وبا؛ مزید 44 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 44 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 4119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,015,827 ہوگئی ہے جن میں سے 935,742 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں