ورلڈ بینک کا کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 15کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان

اسلام آباد:ورلڈ بینک نے کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کو 15کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ورلڈ بینک کے ملکی ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے،وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک کی جانب سے ترقی پذیرممالک کیلئے کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے12ارب ڈالرز کے مختص کردہ فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے اس اقداما کو سراہا، ورلڈ بینک کے مجوزہ12ارب ڈالرسے 1ارب افرادکیلئے کروناویکسین خریدی جائیگی، یہ فنڈ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو دیا جائے گا،وزیرخزانہ نے پاکستان میں گورننس،سروس ڈلیوری کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون پر اظہارتشکر کیا، عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر نے کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی،ورلڈ بینک کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ عالمی بینک ویکسین خریداری کیلئے پاکستان کو 150ملین ڈالرز کی رقم فراہم کریگا،ورلڈ بینک کے حکام نے کلین اینڈگرین انرجی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کی جبکہ ڈیجیٹل اکنامی آپریشن کیلئے اپنی آئی ٹی ٹیم کی گائیڈنس فراہمی پر رضامندی کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں