مذہبی جماعت کے حکمرانوں نے عوام کے فنڈزسے ملک میں فیکٹریاں لگا کر ذاتی کاروبار کو بڑھایا، نور محمد دمڑ
کو ئٹہ: بی اے پی حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں تک مذہب پرستی کے نام پرضلع زیارت کے عوام پر حکمرانی کرنے اور اپنے طویل دور حکمرانی میں عوام کے اجتماعی ترقی کیلئے آنے والے فنڈز کو عوام کے اجتماعی ترقی پر خرچ کرنے کے بجائے ملک کے بڑے بڑے شہروں میں فیکٹریاں لگاکر اپنے ذاتی کاروبارکو بڑھایا گیا ہے کئی سالوں پر مشتمل طویل حکمرانی کرنے والے مذہبی جماعت نے ضلع زیارت کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک اینٹ بھی نہیں رکھا ہے جس کی وجہ سے ضلع زیارت کے عوام اس جدید دور میں بھی پسماندگی کا شکار تھے کیونکہ عوام کے اجتماعی منصوبوں کیلئے حکومتی خزانے سے آنے والا فنڈز کو مذہبی جماعت اپنے دور میں مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں لوٹ کر خود تو کربوں روپوں کے جائیدوں کے مالک بن گئے لیکن ضلع زیارت کی عوام غریب سے غریب تر ہوگئے لیکن جب سے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دُمڑ جیسے عوامی لیڈرنے ضلع زیارت کے عوام کو مذہب کے نام پر بے وقوف بناکر حکمرانی کرنے والوں کے خلاف جدوجہد شروع کی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جتنا محنت جدوجہد اور عوامی رابطہ مہم چلایا اور ان نام نہاد مذہبی جماعت کے جاگیر دار کی اصلیت اور اصلی چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور انکے خاندان اور انکے ساتھیوں جو تکالیف برداشت کئے ہے وناقابل بیان ہے لیکن صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ان نام نہاد مذہبی جماعت کے جنگل سے اپنے سادہ لوح عوام کو آزاد کرانے اور انہیں ووٹ کی طاقت اور اہمیت اگاہ کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کو مسلسل جاری رکھا اور آخرکار 25 جولائی 2018 ء کے عام انتخاب میں عوام کی بھرپوراعتماد اور بھاری مینڈیٹ ووٹ کی طاقت سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو کامیاب کراکر ضلع کے عوام کو مذہبی جماعت کے جنگل سے آزاد کراکر اپنی طویل جدوجہد میں کامیابی حاصل کیا گیا اور مذہبی جماعت کو سیاسی بیروگار بنا دیا ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جب سے اقتدار سنبھالاہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے عوام کی محرومیوں اور پسماندہ اور غربت کی لکیر نیچے زندگی گزارنے والے عوام کے ترقی کیوخوشحالی اور تعلیم یافتہ نواجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کررہے ہیں اور حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کی اجتماعی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے وفاق اور صوبے سے منظور کرائے ہے اور یہ منصوبے صرف حکومتی فائلوں تک محدود نہیں ہے بلکہ گرونڈ پر موجود ہے اور مزید حلقے کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے بڑے بڑے منصوبے لارہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع زیارت مذہبی اور ضلع ہرنائی سے پشتون قوم پرست جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکل دیاگیا ہے اور اب یہ نام نہاد مذہبی جماعت اور پشتون قوم پرست جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپیگنڈوں کرنے پراتر آئے ہے اور اب انکی سیاسی غیرت جاگ کر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے منظورکردہ منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں بیان میں کہا ہے کہ اسکی مثال تو ایسی ہے کہ شیر شکار کرے اور لومڑی آکر شکار کو اُٹھاکر لے جانے کی کوشش کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وہ ماضی کا دور نہیں ہے کہ سادہ لوح عوام کو مذہب کے نام پر جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنایا جاسکے یہ سوشل میڈیا کا دور ہے یہاں ہر چیز کی ثبوت دلیل کے ساتھ پیش کی جاتی ہے اور ہر چیز کا ریکارڈ عام ادمی کے پاس موجود ہوتاہے بیان میں کہا ہے کہ جن منصوبوں مذہبی جماعت کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں اسکی پی ایس ڈی پی ریکارانٹرنیٹ پربھی موجود ہے عوام اسے دو منٹ میں نکال کر تمھارے منہ پر دے مارے گے لہذا عوام کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنانے کے لئے کوئی اور چال چلانے کی حکمت عملی تیار کر لیجئے ماضی میں جو چال چلائے اور سب بے نقاب ہوچکے ہے ان چالوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتاہے۔


