آزادی سیل کا لالچ دیکر بیک اکائونٹس سے پیسے ہتھیانے کی کوشش،
ہیکرز سرگرم آزادی سیل کا لالچ دے کر شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے لگے۔ سوشل میڈیا پر پر آزادی گفٹ کے متعلق جعلی لنکس بھی گردش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ماہ آزادی میں گردش کرنے والے جعلی لنکس کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینہ شروع ہوتے ہی ہیکرز کی جانب سے جعلی آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹس بنا لی گئیں۔ ان ویب سائٹس پر ماہ آزادی کے حوالے سے کم قیمت کی سیل لگائی جاتی ہے۔کم قیمت پر اشیا خریدنے کی لالچ میں جب شہری ان آن لائن شاپنگ ویب سائٹس پر جب اپنے بینک کارڈ کی معلومات درج کرتے ہیں تو یہ معلومات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں۔ ہیکرز ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے اکاؤنٹ سے باآسانی پیسے نکال لیتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آن لائن ویب سائٹ پر اپنے کارڈ کی معلومات درج کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ویب سائٹ حقیقی ہو۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آزادی گفٹس کے حوالے سے بھی جعلی لنکس گردش کر رہے ہیں۔ عوام النا س ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور آگے پھیلانے سے گریز کریں۔


