پنجاب بھر میں ڈینگی کے 74 کنفرم کیسز سامنے آگئے
لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کے 74 کنفرم کیسز سامنے آگئے، لاہورمیں ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے ڈینگی کے74 کنفرم کیسز سامنے آئے، اب تک لاہور سے ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔تاہم لاہور بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں ہے، لاہور اور راولپنڈی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 359,661 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 80,294 آٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ اسی طرح پنجاب بھر میں 1,553 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 80,030 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 11,296 آٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف بھر پور انداز میں کام کریں۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے مربوط انداز میں کام کیا جائے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا ئے. انہوں نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس باقاعدگی سے کی جائے اور ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں فعال انداز میں کریں اوراینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے. اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں متحرک ہیں۔


