جیکب آباد، تجاوزات کیخلاف آپریشن کرپشن کی نظر

جیکب آباد:جیکب آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرپشن کی نذر ہو گیا، بلدیہ اور روینیو حکام دوکانوں پرپہلے دس فٹ مسماری کا نشان لگا کر جاتے ہیں جو ڈیلنگ کے بعد کم ہوجاتا ہے، افسران کی رشوت خوری اور زیادتی کے خلاف متعدد شہریوں نے عدالت سے رجوع کر لیا شہریوں کا سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کرپشن کی نذر ہو گیا ہے شہریوں نے شکایات کی ہیں کی روینیو اور بلدیہ حکام نے لاکڑا بازار اور قائد اعظم روڈ، فیضان مدینہ روڈ پر دوکانوں کو مسمار کرنے کے لئے جو نشان لگائے گئے ہیں وہ غلط اور ناانصافی پر مبنی ہیں افسران پہلے دوکان پر دس فٹ مسماری کا نشان لگاتے ہیں پھر بعد میں مک مکا کرکے مسماری کا نشان کم کرکے دو فٹ کر دیا جاتا ہے، جس کی اراضی آگے بڑھی ہوئی ہے اسے دو فٹ اور جو اسکے پیچھے ہے اسے چھ فٹ یہ کہاں کا انصاف ہے بااثروں کے قبضے قائم ہیں ان کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا جبکہ غریب اور پہنچ نہ رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ زیادتی ہے، ڈاکٹر راشد صدیقی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکڑا بازار میں ہماری کھاتے کی اراضی جس کا سروے نمبر 988/1وارڈ 5میں 3278فٹ ہے کو بھی مختیار کار نے 20فٹ مسمار کرنے کے لئے نشان لگایا ہے بااثروں کے غیر قانونی قبضوں کو بچانے کے لئے کھاتے والی دوکانیں بھی مسمار کی جا رہی ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے انتظامیہ کی تجاوزات آپریشن کے دوران زیادتیوں کے خلاف متعدد شہریوں نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی رشوت خوری اور زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں