کراچی بم دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13ہو گئی

کراچی شہرقائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مواچھ گوٹھ میں ہوئے دستی بم حملے کے باعث اموات 13 ہوچکی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 5 زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرین سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 2زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں