حل طلب اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، نور محمد دمڑ
ہر نا ئی:بلو چستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے اہم حل طلب اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی قومی شاہراہ پر کنسٹرکشن کمیشن کی جانب سے ورک آ ڈر ہو نے والا ہے گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ حکومتی اور سیکورٹی فورسز سختی نمٹ رہے ہیں صوبے کی ترقی کی راہ میں کسی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کرینگے لیویز فورسز ہرنائی کے امیدواروں کے آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان بات کرونگا ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو اور پارٹی عہدیداروں، لیویز امیدواروں کے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع حاجی راز محمد دمڑ،بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر حاجی ملک غلام جان ترین، ضلع زکواۃ چیئرمین سید شادی گل بخاری، بی اے پی کے، شیربازخان ترین، نجیب ترین، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی ذکااللہ درانی، ایس ایچ او صحبت خان گشکوری بھی موجود تھے ہرنائی لیویز امیدواروں نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی اور صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے درخواست کی کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے لیویز امیدواروں کے آرڈر ہوگئے ہے ضلع ہرنائی کے آرڈر ابتک نہیں جبکہ ضلع ہرنائی لیویز کے خالی اسامیوں پر ٹیسٹ انٹرویوز اور ویرفیکشن مکمل ہوچکی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے لیویز امیدواروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی اپنے حلقے کے دونوں اضلاع کے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی ہے جس کیلئے میں ہمیشہ کوشا بھی ہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمدخان دمڑ نے لیویز امیدواروں کو یقین دلایا کہ وہ ضلع ہرنائی لیویز امیدواروں کی آرڈر جاری کرنے میں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرینگے تاکہ کہ جلد سے جلد آرڈر ہوجائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک میں کسی بیرونی طاقت کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کرینگے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل اور تحفظ موجودہ حکومت کی قومی فریضہ ہے،ہم کسی بھی بیرونی قوت کو اس میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دینگے گوادر سمیت صوبے میں جاری ترقی کی راہ رکاؤٹ ڈالنے والوں سے حکومت سختی نمٹے گی انہوں نے کہاکہ پاک فوج ودیگر سیکورٹی فورسز کی بے پنا قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن وامان کے قیام میں روزبروز بہتری آرہی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی قومی شاہراہوں کی تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کا قومی شاہراہوں کی تعمیر اجتماعی مسئلہ تھا جس حل کردیا ہے اور ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔


