چاغی ، خواتین اور بچوں سمیت 23 مغوی بازیاب، 6 اغواء کارگرفتار

چاغی( نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب فائرنگ کی تبادلے کے بعد ایف سی نے چھ مسلح اغوکار گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی اطلاعات کے مطابق اغواکاروں کی قبضے سے خواتین و بچوں سمیت 23 افغان مغوی برآمد ہوے ہیں جنہیں بازیاب کردیاگیا –چاغی میں ایف سی زرائع کے مطابق فائرنگ کی تبادلے میں دو مسلح افراد زخمی بھی ہوئے، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و راؤنڈز برآمد ہوئے،ایف سی ذرائع بازیاب ہونے والے افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے کہ اغواء کاروں نے انہیں بلوچستان کے علاقے نوکنڈی سے اغواء کے تھے –ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اغواء کاروں کے تفتیش جاری ہے جبکہ بازیاب ہونے والے افغان شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں