بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو 8ارب سے زائد سبسڈی گئی ہے،عمران خان

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو 8ارب سے زائد سبسڈی گئی ہے آئی ایم ایف کا معاشی پالیسیز بہتر ہیں اور آئندہ چند سالوں میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا حکومت کی معاشی پالیسیز، اس کی سمت اور رواں مالی سال میں عوام کے تحفظ پر اعتماد ان کی حکومت کی کامیابی ہے اسی طرح بلوچستان میں ٹیوب ویلز (زرعی)کو 8 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی دی گئی جبکہ 18 ارب روپے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع، 3 ارب روپے آزاد کشمیر اور کے الیکٹرک کو 25 ارب روپے دیئے گئے اجلاس میں بتایا گیا کہ شعبہ توانائی کو 2 کھرب 51 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جس میں سے ایک کھرب 62 ارب روپے ان گھریلو صارفین کے لیے مختص ہیں جو ایک ماہ میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے معاشی اشاریوں کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سبسڈی کا استعمال اس کے خاص مقاصد کے لیے ہورہا ہے اور عوام کے لیے فائدہ مند ہے جس کے لیے ان سبسڈیز کے اثرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ عوام کو معاشی استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا جائے تا کہ تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں