آئین توڑنے والاپھانسی کا حقدار،غلام کی حیثیت سے نہیں رہیں گے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے مگر غلام کی حیثیت سے نہیں رہیں گے مقتدر قوتیں کان کھول کر سن لیں کہ سیاست آپ لوگوں کا کام نہیں مداخلت نہ کریں ملک کو حقیقی عوامی نمائندوں کے حوالے کرے آئین کہتا ہے جو آئین کو توڑتا ہے وہ پھانسی کاحقدار ہے اور جواس کام میں ان کی مدد کریں وہ بھی سزاء کے حقدار ہیں پچھلے دنوں آرمی ایکٹ کی حمایت میں تمام سیاسی جماعتوں نے ان قوتوں کوووٹ دیا جنہوں نے بار بار آئین توڑا ہے آئیں ایک ایسے پاکستان کوتشکیل کریں جس میں ایک قوم پر دوسرے قوم کی بالادستی نہ ہو ایک طبقے پر دوسرے طبقے کی بالادستی نہ ہو ان خیالات کااظہارانہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کوکسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اگر ہم غلط ہیں تو غلطی کی نشاندہی کریں یاذاتی فواد حاصل کریں تو ہمیں بتا یاجا ئے ہم کہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کے فوج اور ایجنسیاں مضبوط ہوں تاکہ وہ ملک کا صحیح معنوں میں دفاع کریں سیاست فوج کا کام نہیں مگر سیاست میں مداخلت نہ کریں اگر ان کوسیاست کا شوق ہے تو وردی اتار کر آجائیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے اور اس ملک میں تمام اقوام اپنی اپنی سرزمین پرآبادہیں اور پشتون قوم کسی بھی صورت غلام کی حیثیت سے رہنے کیلئے تیار نہیں ہیں اگر ہمیں حقوق دیا جائے تو ہمارے بچے بھی خوشحال ہونگے ملک میں اپنے ہی بچوں کو کرپٹ کیا جارہا ہے اور پھر اپنے مفادات کیلئے ان کو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بنا کرجمہوری نظام کوکمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں زر اور زور سے وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو آئین کو نہیں مانتا اس کو ہم نہیں مانتے آئین ہی کے بدولت ہماکھٹے ہیں آئین ان لوگوں نے توڑا ہے جو لوگ آئین کونہیں مانتے جس کی وجہ سے ملک دولخت ہوا آئین کاآرٹیکل 6ان لوگوں پر لگائیں جنہوں نے آئین کو توڑا جس کے نتیجے میں ملک دو لخت ہوا یہ آئین 20کروڑ عوام کا آئین ہے اس کی طرف دیکھنے والوں کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں بیشک ہم ہار جائیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا محمود خان ا چکزئی نے کہا کہ پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے مگر غلام کی حیثیت سے نہیں رہیں گے مقتدر قوتیں کان کھول کر سن لیں کہ سیاست آپ لوگوں کا کام نہیں سیاست میں مداخلت نہ کریں ملک کو حقیقی عوامی نمائندوں کے حوالے کرے آئین کہتا ہے جو آئین کو توڑتا ہے وہ پھانسی کاحقدار ہے اور جواس کام میں ان کی مدد کریں وہ بھی سزاء کے حقدار ہیں پچھلے دنوں آرمی ایکٹ کی حمایت میں تمام سیاسی جماعتوں نے ان قوتوں کوووٹ دیا جنہوں نے بار بار آئین توڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں