چین کا افغانستان کو کروڑوں مالیت کی اشیا فراہم کر نے کا اعلان
بیجنگ(شِنہوا)چین نے افغان شہریوں کی ضرورت کے مطابق افغانستان کو فوری طور پر 20کروڑیوآن(3کروڑ9لاکھ60ہزار امریکی ڈالرز)مالیت کا اناج، موسم سرما کا سامان،ویکسینزاورادویات فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔چین کے ریاستی کونسلراور وزیرخارجہ وانگ یی نے یہ اعلان افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے بیجنگ میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کر تے ہو ئے کیا۔وانگ نے کہاکہ چین نے پہلی کھیپ میں افغان شہریوں کو ویکسین کی 30لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔چین،افغانستان کو چین-جنوبی ایشیائی ممالک ہنگامی ترسیلی ذخائر کے تحت مزید انسداد وبا اور ہنگامی سامان فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
Load/Hide Comments


