مستونگ میں دفعہ 144 کے باوجود بازاروں میں رش جاری۔

مستونگ میں دفعہ 144 کے باوجود عوام کا بازاروں اور میدانوں میں رش جاری فٹبال اور کرکٹ کے نہ صرف میچیز جاری ہے بلکہ ٹورنامنٹس کا بھی بھر پور انعقاد کیا جا رہا ہے جو موجودہ انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔شہر کے مختلف ٹاون سمیت کلی دتو، ماڑی،کاریزنوتھ و محمد شہی میں گروائنڈز مکمل آباد ہے۔جبکہ حالیہ دو روز میں مستونگ میں کورونا وائرس سے 2 افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آہ چکے ہے جو کے بہت خطرناک بات ہے۔حالانکہ اب تک کسی قسم کے سکریننگ کا بھی سلسلہ شروع نہیں ہوا اس کے باوجود مزکورہ مریضوں نے اپنے ٹیسٹ خود
کرائے تھے۔اور ٹیسٹ مثبت نکلے۔نہ جانے اس کے علاوہ بھی کتنے مریض شہر میں موجود ہے جنہیں اب تک اسکریننگ نہیں کیا گیا اور وہ کلی ذرخیلان سمیت کئی علاقوں میں گھوم کر آئے ہیں۔
حکومتی ذمہ داران سے گزارش کی گئی ہے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے یا دفعہ 144 کے نام پر عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں