قرنطینہ کے252 زائرین کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی

نوکنڈی:پاک ایران سرحدی علاقہ تفتان امیگریشن گیٹ سے دوسرے دن بھی زائرین اور مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری،اسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی کی نگرانی میں اسکریننگ،14دنوں تک قرنطینہ میں رکھے 252 زائرین کو گھر جانے کی اجازت دی گئی تفصیلات کمیطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی نے کہا کہ سرحد پار پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جنہیں امیگریشن آفس میں اسکریننگ کے عمل کے بعد 14دنوں تک پاکستان ہاؤس میں رکھا جائیگا اور روزانہ انکی اسکریننگ کی جائیگی زائرین کو ایک وقت کا ناشتہ اور دو وقت کا کھانا بلکل مفت دی جائیگی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں کمبلز بھی فراہم کیے جائینگے اسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے کہا کہ 14دنوں تک قرنطینہ میں رکھے 252 زائرین میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جہاں انہیں انکی گھروں میں جانے کی اجازت دی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایران سے آنے والے 190کے قریب زائرین کو پاکستان ہاؤس میں 14دنوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا ہے جہاں روازنہ کی بنیاد پہ انکی اسکریننگ ہورہی ہے علاؤہ ازین راہداری گیٹ بدستور بند ہے زیرو پوائنٹ کی بندش سے علاقے میں دو طرفہ سرگرمیاں معطل ہے لوگ نام شبینہ کے محتاج ہے تفتان میں کاروبار کا واحد ذریعہ زیروپوائنٹ ہے شہریوں اور تاجر برداری نے مطالبہ کیا ہے کہ زیرو پوائنٹ میں اسکریننگ کا عمل شروع کرکے کاروباری سرگرمیاں بحال کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں