33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کاترکی کی مدد کے آپشنز پر غور

دمشق:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور شامی حکومت اور روس کے حملوں کے خلاف ترکی کی مدد کرنے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ شام کی سرکاری فوج کے حملے میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا ترکی کی مدد کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادی ترکی کے ساتھ منسلک ہے۔ شام کے محاذ جنگ میں ترک فوج کو اسدی اور روسی فوج کی طرف سے جس جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے خلاف انقرہ کی مدد پرغور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کی اس لیے مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ادلب میں انسانی المیہ اور روس اور ترکی کی بربریت روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں