کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری دنیا متحد ہوجائے،ایرانی صدر

تہرن:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی اقوام اور حکومتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔صدر حسن روحانی نے کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاج و معالجے اور ادویات سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ایران اس وقت تجارتی سامان کے نقل وحمل، اشیا اور مصنوعات کی برآمدات اور مسافروں کی آمد و رفت کے سلسلے میں حفظان صحت کے خاص اصولوں کی مکمل پابندی کررہا ہے – روحانی نے تہران اور دوحہ کے تعلقات میں توسیع کا ذکرکرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور قطر کے مشترکہ کمیشن کے عہدیدار جن کا اجلاس آئندہ مہینے ہوگا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے ماحول کو ساز گار بنانا ہے – قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی اس ٹیلی فون پر گفتگو میں اپنے کامیاب دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں جلد ہی دونوں کے سربراہوں کی ایک بار پھر ملاقات ہوگی – قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی مہم میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ قطرکے عوام اور حکومت کی جانب سے یکجہتی کا اعلان کیاانہوں نے کہا اس مشکل میں قطر کے عوام اور حکومت ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں