لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن 2سے6مارچ تک کوئٹہ میں سماعت کریگا

کوئٹہ:حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن 2سے6مارچ تک کوئٹہ میں سماعت کریگا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن 2سے 6مارچ تک سکندر جمالی آڈیٹوریم سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں سماعت کریگا، کمیشن کی پانچ روزہ سماعت کے دوران 67کیسز کی سماعت کریگا جن میں سے بیشتر کا تعلق بلوچستان جبکہ بعض کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے
Load/Hide Comments