جے یو آٸی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آٸی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سربراہ پی ڈی ایم کی مولانا فضل الرحمن سے لاہور میں اہم ملاقات ہوئی جہاں ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا اور اپوزیشن سےرویہ انتہاٸی نامناسب رہا۔واضح رہے جے یو آٸی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں