چاغی میں 172 ٹیسٹ سے 7 مثبت آئے

دالبندین:ضلع چاغی میں 172 ٹیسٹ سے 7 مثبت آئے ہیں محکمہ صحت چاغی کے مطابق ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں تبلیغ جماعت کے لوگوں کو قرنطینہ کر رکھا تھا گزشتہ ہفتے سے محکمہ صحت کے اہلکاروں نے انکا سینپل حاصل کرنے کے بعد تفتان لیب میں ٹیسٹ کروایا جہاں 7 مثبت آئے محمد جاوید، زرمست خان، جہانزیب خان، عارف جان، سید جنید شاہ، کا تعلق کے پی سے ہیں جبکہ ظفر اللہ، محمد خان کا تعلق برابچہ،پوستی چاغی ضلع سے ہیں 7 افراد کو بزریعے ایمبولینس کوئٹہ روانہ کردیا جہاں انھیں آئسولیٹ کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کے مطابق 154 افراد کو دالبندین سے انکے آبائی شہروں کو روانہ کردیا ہے دوسری جانب تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق ایران سے مزید 4 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے محکمہ صحت نے انکا اسکریننگ کرکے تفتان قرنطینہ منتقل کردیا گیا یاد رہے پاک ایران تجارتی، دوستانہ، راہداری گیٹ بدستور بند ہے ضلع بھر میں معمول کے مطابق لاک ڈاون جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں