وفاقی حکومت کا کورونا کے باعث چمن بارڈرکل سے بندرکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کرونا وائرس خطرے کے پیش نظرپاک افغان بارڈر ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر بند ہونے کے نتیجے میں آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث بند کیا جا رہا ہے، جو 2 مارچ سے7 مارچ تک بند رہے گا۔ بارڈر بند ہونے کے نتیجے میں آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف سی حکام کو مطلع کردیا ہے۔اس کے علاوہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں