حیات بلوچ اور سانحہ ڈھنک کی طرز پر ہوشاب شہداء کے لواحقین کو بھی انصاف فراہم کیاجائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ عوامی مسائل پر حکومت اور کرسی کوئی حیثیت نہیں رکھتا، حیات بلوچ اور سانحہ ڈھنک کی طرز پر ہوشاب شہداء کے لواحقین کو بھی انصاف فراہم کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب لوگوں کے مسئلے ہوں تو وہاں حکومت اور کرسی کوئی حیثیت نہیں رکھتی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔لواحقین کو معلوم ہے کہ حکومت پہلے دن سے ان کے ساتھ بات چیت کرہی ہے اور جلد ہم اور لواحقین مل کر اس مسلے کو خوش اسلوب سے حل کرینگے،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جیسے حیات بلوچ کیس،سانحہ ڈھنک میں انصاف ہواادھر بھی انصاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں