تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا، جان محمد جمالی

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنماں کا اجلاس مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت سعید احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں قائم مقام صدر ظہور بلیدی، اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ، سردار صالح بھوتانی اور سعید احمد ہاشمی نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ، اعلی سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تمام ساتھیوں اور اتحادیوں کی مشاورت سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نئے پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں