قومی اسمبلی کے سیشن کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس بْلا لیا گیا
اسلام آباد:کرونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی کے سیشن کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس بْلا لیا گیا۔کمیٹی کا اجلاس سید فخر امام کی صدارت میں 21 اپریل 2020 کوساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ کمیٹی کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے ورچئل اجلاس منعقد کروانے کے لیے اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم تجویز کرے گی۔ کمیٹی کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے ورچئل اجلاس منعقد کروانے کا طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔ کمیٹی 9 ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل ہے۔کمیٹی میں حکومت کی نما ئندگی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، علی محمد خان، ملک عامر ڈوگر، اور سید امین الحق اور پارلیمانی امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظہیر الدین بابر کریں گے۔ کمیٹی میں حزب اختلاف کی نما ئندگی سردار ایاز صادق، محترمہ شاہدہ اختر علی اور سید نوید قمر کریں گے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو جلد از اجلد پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ممبران وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔