میری بیوی کو مرد نے کورونا ویکسین کیوں لگائی؟‘، مشتعل شخص کا ایرانی گورنر کو زور دار تھپڑ
تہران : شمال مغربی ایرانی صوبے آذربائیجان کے نئے گورنر عابدین خرم کو ایک مشتعل شخص نے اسٹیج پر تھپڑ مار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نئے گورنر تبریز شہر کی امام خمینی مسجد میں جاری ایک پروگرام میں تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔23 اکتوبر کو پیش آے والے اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ نئے گورنر عابدین خرم کے اسٹیج پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ایک نامعلوم شخص اسٹیج پر آیا اور بغیر کسی وارننگ کے گورنر کو تھپڑ مار دیا۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور اسے گھسیٹ کر دروازے سے باہر لے گئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور کا نام ایوب علی زادہ ہے اور وہ ایران کی فوج کا اہلکار ہے۔
Load/Hide Comments


