نوشکی، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندار گرفتار

نوشکی. دفعہ ایک سو چوالیس کے خلاف ورزی پر نوشکی پولیس نے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا مذکورہ دکانداروں میں اکثریت ٹیلر ماسٹر ہیں جھنوں نے عید کے لیے گاہکوں کے سوٹ سلائی کرنے کی خاطر اپنی دکانیں کھول کرکام شروع کردیا تھا لاک ڈاون کے باوجود نوشکی بازار میں بڑی تعداد میں دکانیں کھلے ہیں اور پولیس کی گاڑی دیکھ کر دکاندار شٹر نیچے کردیتے ہیں صبح سے شام تک اسطرح پولیس اور دکانداروں کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہیں اسی سلسلے میں نوشکی پولیس نے آج کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو دفعہ ایک سو چوالیس کے خلاف ورزی پر حراست میں لے کر پولیس تھانہ نوشکی منتقل کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں