سبی، تبلیغی جماعت کے ایک رکن میں کورونا کی تصدیق

سبی: تبلیغی جماعت کے دس افراد میں سے ایک رکن عبدالغفور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،تبلیغی جماعت کے رکن عبدالغفور کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تبلیغی جماعت کے دیگر نو افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے ہیں ان افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا نتظار ہے،اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی نے بتایا کہ گذشتہ روز ہنگو سے دس رکنی تبلیغی جماعت سبی پہنچا تھا جن کو ضلعی انتظامیہ کے ہدایت پر حفاظتی اقدامات کے تحت قرنطینہ سینٹرمیں منتقل کردیاگیا تھا اور ان کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا تھا جن میں عبدالغفور نامی شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ دیگر نو افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ جوبھی افراد عبدالغفور ان کے خاندان یا قریبی ساتھیوں سے ملے ہو وہ اپنے گھروں تک محدود رہے اور دیگر لوگوں سے مل جل سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص جو عبدالغفورسے ملے ہیں ان میں اگر کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی03337797767اور ڈی ایچ او صحت ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی 03337725590سے ان نمبروں پر رابطہ کر کے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں