وفاق بلوچستان کے عوام کو تیسرے درجے کا شہری سمجھتا ہے،ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ترک کرے بلوچستان اس وقت کورونا وائرس اورٹڈی دل کے لپیٹ میں ہے جس سے خوراک کا بھی سنگین صورتحال پیدا ہوسکتا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت ہیلی کاپٹر ایریل اسپرے کے ذریعے اس کاافزائش نسل روکا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹیسٹنگ کٹس فی الفور بھیجے جائیں کورونا وائرس کے متاثر مریض کہاں ہے شیخ زید ہسپتال میں 70کے قریب داخل ہیں بلوچستان حکومت روزبروز متاثرین کی تعداد بڑھارہی ہے ہر ذی شعور شخص کی سمجھ سے بالاتر ہے عوام کو صحیح معلومات نہیں دیاجارہا ہے ہم یہ محسوس کرتے ہیں وفاق بلوچستان کو یکسر نظر انداز رکھا جارہا ہے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کا احساس نہیں ہے وفاق بلوچستان کے عوام کو تیسری درجے کا شہری سمجھتے ہیں حکمران کو بلوچستان کے وسائل چاہیے بلوچستان کے عوام بے یار ومدد گار بیٹھے ہیں بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے بلوچستان کے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں کوئٹہ میں سڑکوں پر چوری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں حکومت کو احساس نہیں ہے بھوک اور افلاس کی وجہ سے عوام زبردستی سے راشن مانگ رہے ہیں حکومت دعوے تو کررہی ہے امدادی سامان کا مگر تک نہیں پہنچ رہا ہے وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک ترک کرے بلوچستان میں ایک کورونا اور دوسری جانب ٹڈی دل بلوچستان پر حملہ آور ہوا ہے ذمینداروں کے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے کاشتکار زمیندار پریشانی کے عالم میں ہیں اگر خدانخواستہ فصلیں تباہ ہوگئی تو بلوچستان میں خوراک کا بھی سنگین صورتحال پیدا ہوجائے گاوفاقی اور صوبائی حکومت فی الفور بلوچستان میں ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے ہیلی کاپٹر ایریل اسپرے کے ذریعے اس کاافزائش نسل کو روکا جاسکتا ہے۔


