کمپیوٹر کی مدد سے دنیا کی کسی بھی لائبریری، دینی، معاشی ترقی تعلیمی نظام کے بارے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،مٹھاخان کاکڑ

ژوب: رکن اسمبلی حاجی مٹھاخان کاکڑ ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ، ڈی ایچ اوژوب ڈاکٹر اختر علی بلیدی ایس پی ژوب فہدخان کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل کاکڑ پروفیسر عبد الرحمن آمین نے ڈگری کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ناممکن ہے کمپیوٹر جیسے آلہ کی مدد سے ہم دنیا کے کسی بھی لائبریری، دینی، معاشی ترقی تعلیمی نظام کے بارے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر سکتے ہیں پروگرام میں شہر کے مختلف سکولوں اور ڈگری کالج کے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تقریب میں ایڈاف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کے اختتام پر کچھ طلباء نے غیر منصفانہ تقسیم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میں میرٹ کی پامالی کا مثالیں قائم کی گئی ہے جو حقدار تھے انہیں نظر انداز کر دیئے گئے لیپ ٹاپ کی تقسیم میں اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا ہے طلباء نے میرٹ کی پامالی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں