پیپلز پارٹی کے کارکناں اور عوام الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،نواب ثناء اللہ زہری
خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عوام اور پارٹی کارکنوں کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوہدایت دی ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کررہی پیپلز پارٹی کے کارکناں اور عوام الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی فہرستوں کی درستگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لین اور جونام انتخابی لسٹوں میں نھی ہے انھی شامل اور غلط درج شدہ ناموں کی تصحیح کریں یہ ایک قومی زمہ داری ہے تمام کارکنان الیکشن کمیشن عملہ کے ساتھ ملکر اس زمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں 2023 کے اور بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے تیاریاں ابھی سے شروع کریں ووٹ ایک مقدس قومی امانت ہے اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹ کو انتخابی فہرستوں میں ضرور شامل کریں اور ووٹ کی اہمیت سے عوام کو آگاہ کریں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے الیکشن کمیشن ضلع خضدار کے سربراہ سے ٹیلفون گفتگو کی اور انہے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کی


