عمران خان کی اجازت سے پی ٹی آئی رہنماء کی سعد رضوی سے ملاقات،رہائی پر مبارکباد
لاہور :منی لانڈرنگ کیس میں بنکنگ کورٹ لاہورنے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11دسمبر تک توسیع کردی۔ ہفتہ کو بنکنگ کورٹ لاہور میں شہبازشریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔بنکنگ جرائم کی عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے درخواستوں پر سماعت کی۔مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف، حمزہ شہباز، مسرورانور، شعیب قمر، کاشف مجید، عثمان کی حاضری مکمل کی گئی۔جج سردار طاہرنے آئندہ سماعت پر شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف نامکمل چالان طلب کر لیا،آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔شہباز شریف نے عدالت سے کہا کہ میں کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہوجاؤں گا۔انھوں نے کہا کہ رمضان شوگرمیرے والد کی تھی، میرا رمضان شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں۔جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کر چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ رمضان شوگرملز میرا کاروبار نہیں، میرے اقدامات کی وجہ سے میرے بچوں کی شوگرملز کواربوں کا نقصان ہوا،اللہ جب مجھ سے پوچھے گا کہ اس صوبے کے عوام کیلئے کیا کیا تو میں کہوں گا میں نے غریب عوام کے پیسے بچائے۔جج نے استفسار کیا کہ یہ ساری باتیں اس کیس سے متعلق ہیں؟شہبازشریف نے کہا جی بالکل! یہ ساری باتیں اس کیس سے متعلق ہیں کیونکہ مجھ پر بے نامی داررکھنے کا الزام ہے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ گزرگیا ہے، ابھی تک نامکمل چالان پیش نہیں کیا گیا۔


