وفاقی بلوچستان کی تیز ترقی کیلئے زیادہ وسائل دے رہا ہے، اسد عمر
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بلوچستان کی تیز تر ترقی اور اسے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کررہی ہے،جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کراچی کے ساتھ سندھ کے 14 ترجیحی اضلاع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے، جنوبی بلوچستان ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 199 منصوبوں پر مشتمل اس پیکیج کی کل لاگت 601 بلین ہے۔بلوچستان پر قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق بلوچستان کی تیز تر ترقی اور اسے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کررہی ہے۔ جنوبی بلوچستان ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 199 منصوبوں پر مشتمل اس پیکیج کی کل لاگت 601 بلین ہے، بلوچستان میں روزگار کے مواقع، صحت اور تعلیم کی سہولیات اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ ڈیجیٹل بلوچستان خطے کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔معاون خصوصی سی پیک کی شرکاء کو سی پیک کے اقدامات کے تحت منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔


