کراچی، بلوچ طلباء و طالبات کا احتجاجی واک، لاپتہ طلباء کی بازیابی کا مطالبہ
ملیر (نامہ نگار)جامعہ کراچی میں بلوچ طلبا و طالبات کا احتجاجی واک, بلوچستان یونیورسٹی سے گمشدہ طالب علم سہیل بلوچ و فصیح بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ, ہمیں انصاف چاہہے , تعلیم ہمارا حق ہے کے فلک شگاف نعریلگائے گئے.بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ کئے گئے طالب علموں کیورثا انکی راہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے اپنے بچوًں کو بہتر مستقبل کے لئے جامعہ بلوچستان میں علم حاصل کرنے بھیجا تھا لاپتہ کرنے کے لئے نہیں., سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو جلد از جلد بازیاب کیا کیاجائے. منگل کے روز جامعہ کراچی کے آرٹس فیکلٹی میں بلوچ طلبا کی طرف سے ایک احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا. مارچ کا مقصد بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے ورثاہ سے اظہار یکجہتی کرنا بتایا گیا. مارچ میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی. شرکاہ نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ کئے گئے طالب علموں کی بازیابی کا مطالبہ درج تھا. طلبا و طالبات نے تعلیم ہمارا حق ہے اور ہمیں انصاف چاہیے کے فلک شگاف نعرے لگائے. واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹ یکجہتی کمیٹی کراچی کی رہنما فوزیہ بلوچ نے کہا ہم تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ ہر انسان کا آئینی و جمہوری حق ہے لیکن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو یہ حق میسر نہیں ہے, ہمیں مختلف حربوں سے تنگ کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا بلوچستان یونیورسٹی سے دو بلوچ طالب علم سہیل بلوچ و فصیح بلوچ کو لاپتہ کیا گیا, ایک ماہ سے بلوچستان کی طلبہ تنظیمیں اور عوام احتجاج کر رہی ہیں لیکن حکمرانوں کا کانوں میں بلوچستان کے شہریوں کی آواز نہیں پہنچتی. انہوں نے لاپتہ طالب علموں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد از جلد بازیاب کیا جائے. بی ایس او مینگل کے وائس چیئرمین اشرف بلوچ نے کہا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ طالب علموں کو یونیورسٹی سے اٹھاکر لاپتہ کردے. یہ غیر جمہوری عمل ہے. انہوں نے کہا بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ کئے گئے طالب علموں کیورثا انکی راہ دیکھ رہے ہیں والدین نے اپنے بچوًں کو بہتر مستقبل کے لئے جامعہ بلوچستان میں علم حاصل کرنے بھیجا تھا لاپتہ کرنے کے لئے نہیں. انہوں نے کہا بلوچستان کے حالات کے نزاکت کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے عمل کو کسی بھی طرح دانشمندی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا. انہوں نے کہا بلوچستان کے لوگوں کو تمام انسانی حقوق سے محروم رکھا رکھاجا رہا ہے, اشرف بلوچ نے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی کی بازیابی کا مطالبہ کیا…


