حب، آباد ٹاؤن میں قائم شراب خانوں کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی ریلی
حب:حب کے علاقے آلہ آباد ٹاؤن میں قائم شراب خانوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے مظاہرہ کیا جمعہ کے روز بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کے گنجان آباد علاقے آلہ آباد ٹاون کے رہائشیوں نے آلہ ٹاون میں قائم وائن اسٹورز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت الہ آباد ٹاون کے رہائشی اور آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر سید نورشاہ بخاری سیاسی سماجی شخصیت میر نعمت اللہ زہری حاجی سیف اللہ یوسفزئی طوبی مسجد کے پیش امام کررہے تھے ریلی باب بلوچستان سے شر وع ہو کر حب شہر کی وسط سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گشت کرتے لسبیلہ پریس کلب پہنچی جہاں پر علاقہ مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرے میں شریک افراد شراب خانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹرانسپورٹر سید نورشاہ بخاری سیاسی وسماجی شخصت میر نعمت اللہ زہری دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب میں اقلیتوں کی اتنی بڑی آبادی نہیں جتنی شراب خانے کھولے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف آلہ آباد ٹاون کے اطراف میں سات وائن اسٹورز قائم ہے جن سے معاشرے میں سماجی برائیاں جنم لے رہے ہیں اور ہمارا بچے تباہی کی طرف جارہے ہیں انہوں محکمہ ایکسائز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آلہ آباد ٹاون میں قائم شراب خانون کی لائسنس منسوخ کرکے انھیں بند کردیا جائے جب تک حب کے آبادیوں شراب بند نہیں کردئیے جائیں گے ہمار ا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے نے ہمارے مطالبات پہلوتہی کی آنے والے جمعہ کو حب کے تمام سیاسی وسماجی حلقوں سے مل سخت احتجاج کریں گے انہوں نیکہا کہ حب شہر میں اقلیتوں کی آبادی اتنی نہیں ہے جتنی شراب کھولے گئے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ جہاں اقلیتی برادری کی آبادی وہی پر اسٹورکھولے جائیں اور مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔


