بلوچستان حکومت نے کرائمنل لاء آرڈیننس جاری، ہائی وے اورسڑک پر ریلی جلوس نکالنا ممنوع قرار
کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے کرائمنل لا آرڈیننس جاری کردیا آرڈیننس کے تحت گلی،سڑک یا ہائی وے پر ریلی،جلوس نکلنا اور دھرنا دینے ممنوع قرار دے دیا گیا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ ماہ سزا اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کرائمنل لا آرڈیننس جاری کردیا ہے آرڈننس کے اجراء کا مقصد عوام الناس کی روز مرہ زندگی،آمد ورفت اور آزادانہ نقل و حمل میں رکاؤٹ پیدا کرنے کے کسی بھی عمل کو روکنا ہے اس آرڈیننس کے تحت گلی،سڑک یا ہائی وے پر ریلی،جلوس نکالنا اور دھرنا ممنوع قرار،دے دیا گیا ہے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ ماہ سزا اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی، آرڈننس کے تحت سڑکوں پر ریلی جلوس نکالنے اور دھرنا دینے والوں کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا سیشن کورٹ اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا دینے کے مجاز ہونگے کرائمنل لا آرڈیننس گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد صوبے میں نافذ العمل ہوگیا ہے۔


