سپریم کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

کراچی:جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ چار لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔آج کی سماعت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف لالا اور دیگر وکلا علی وزیر کی جانب سے پیش ہوئے۔

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو کراچی سے 16 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں