کوئٹہ، مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز اور عوامی ہیں،کچھ وقت دیں مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کی، گوادر میں مولانا ہدایت الحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیاہوا ہے،مولانا ہدایت نے گوادر میں جیسے ہی دھرنے کا اعلان کیاتھا تو حکومت نے تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا،مولانا ہدایت الرحمان سے میرے تین مزاکرتی دور گزریں،مولانا ہدایت الرحمان کیمطالبات جائز اور عوامی ہیں،جیسے ہی حکومت بنی سروس ڈیلیوری میں جو کمی تھی پوری کرنے کی کوشش کی،مکران ڈویڑن کے تمام ایم پی ایز نے نئے حکومت کیلئے کوششیشں کیں،ہم نے ابھی نئی حکومت بنائی،مولانا صاحب سے کہا ٹرالنگ اشو پر 8 ٹرالرز کارروائی کے طورپکڑیں ہیں،مولانا سے کہا اگر یقین نہیں تو کوئی نمائندہ بھیج کر دیکھ لیں،ٹرالنگ کے حوالے سے سندھ حکومت سے بھی بات کرینگے،ٹوکن سسٹم بھی ختم کردیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ مولانا کے مطالبے سے پہلے ہی چیک پوسٹوں کے حوالیسے ہے ہم کام کررہے ہیں،مولانا خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے،مولانا کے مطالبے کے مطابق شراب خانوں پر پابندی لگادی گئی ہے،حکومت بلوچستان مولانا ہدایت کے ڈیمانڈ کے حوالے سے سیریس ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے مزاکرات ناکام ہونے پر مجھے سمیت وزراء گوادر گئے،مولانا سے کہا برائے مہربانی مزاکرات کے دروازے بند نا کرے،مولانا نے خود اپنے تقاریر میں کہاہے کہ کچھ مطالبات پر عمل درآمد ہورہاہے،ان کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان سے کہتاہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے،مولانا ہدایت الرحمان سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اور آپ کا مقصد ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں